فرانس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یوم الارض کے موقع پر فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نہتے فلسطینیون پر اندھا دھند شیلنگ پر پیرس کو گہری تشویش لاحق ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف بڑھنےوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور گولیوں کی بوچھاڑ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا موجب بن سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے عام فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اپنے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کا حق حاصل ہے۔ فرانس نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی روک تھام کے ساتھ غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیاں فورا ختم کرنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا تسلسل علاقے میں انسانی بحران کو مزید گھمبیر کرنے کا موجب بن رہا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز 42 ویں یوم الارض پر صہیونی فوج نے پرمن اور نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے تھے۔