ہفتے کی شام کوقابض فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری میں جنوبی لبنان کے قصبے خربہ سیلم کے وسط میںالعین محلے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ شہری شہید اور 9 زخمیہوگئے۔
قومی خبر رساں ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آس پاس کےدرجنوں گھروں کو بھاری نقصان پہنچا۔
ایجنسی نے بتایاکہ "اسرائیلی جنگی طیاروں نے گھر کی طرف دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میںخاندان کا سربراہ، اس کی حاملہ بیوی، ان کے دو بچے اور ایک اور شخص شہید ہو گیا”۔
اسرائیلی بمباریسے نشانہ بنائے گئے مکان کے اردگرد موجود گھروں کے 9 دیگر مکین بھی زخمی ہوئے جنہیںتبنین کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔ ایجنسی کے مطابق چھاپے سے ارد گرد کے درجنوںگھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔
اس سے قبل ہفتےکے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں میس الجبل، الضہیرہ، عیتاالشعب، کفرا اور مجدل زون پر حملے شروع کیے تھے۔