فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان آٹھ دنوں میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 29 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جب کہ 3 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 79 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ ’حق واپسی‘ ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائیوں میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تیس مارچ سے چھ اپریل تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پرامن احتجاج کرنے والوں پر حملوں میں 2850 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1300 فلسطینی زخمی ہوئے، ان میں سے 79 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
ان شہداء میں وہ دو فلسطینی شامل نہیں جنہیں شہید کرنے کے بعد قابض فوج نے لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔