جمعه 15/نوامبر/2024

دنیا کی نصاف انسانی آبادی بنیادی طبی سہولیات سے محروم

پیر 9-اپریل-2018

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں چونکا دینے والے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی نصف انسانی آبادی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے صحت کے عالمی دن کے موقع پرجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں 10 کروڑ افراد تیزی کےساتھ غربت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ وہ اپنی طبی سہولیات پوری کرنے کے لیے مالی وسائل نہیں رکھتے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  دنیا کی نصف انسانی آبادی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہے۔ غرب کے باعث دس کروڑ لوگ لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ ان 10 کروڑ لوگوں کی یومیہ آمدن 1.90 ڈالر سے بھی کم ہے اور وہ طبی ضروریات پوری کرنےسے قاصر ہیں۔

اسی طرح 80 کرور افراد جوکہ کل انسانی آبادی کا 12 فی صد ہیں کی آمدن ان کے اخراجات سے کم ہے۔ وہ کسی خطرناک بیماری میں اپنے بچوں یا دیگر مریضوں کے علاج کی مالی کفالت سے محروم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی