امریکی حکومت نے خلیجی ریاست قطر کو 30 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب آج امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کررہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر خلیجی خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم طاقت ہے۔ امریکا اور قطر کی مشترکہ دفاعی ضروریات باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی۔ قطرح کا محکمہ دفاع ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
ادھر پینٹاگون کی فوجی اور سیکیورٹی تعاون کی ذمہ دار ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس نے قطر کو 5000 اسٹیرنگ سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں جنگی آلات اور دیگر سروسز بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ دفاعی امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ امیر قطر اور جیمز میٹس کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دونوں ملکوں کے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔