یکشنبه 17/نوامبر/2024

خوش وخرم اور پُر امید رہیں، امراض قلب سے بچیں!

جمعہ 13-اپریل-2018

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خوش رہنے، خندہ پیشانی سے پیش آنے اور امید سے وابستہ رہنے والے افراد امراض قلب سمیت کئی دوسرے جسمانی عوارض سے محفوظ رہتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ماہرین صحت کی طرف سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امید سے جڑے رہنے اور خوش رہنے والے افراد امراض قلب کا کم شکار ہوتےہیں اور ان کے دل کی شریانیں سکڑتی نہیں۔

یہ تحقیق امریکا کی الینوی یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی جس میں 4900 افراد کی عادات  اور ان کے جسمانی صحت پر مرتب ہونےوالے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔

تحقیقی مطالعے کے دوران خوش وخرم رہنے اور امید سے رشتہ قائم رکھنے والے افراد کے فشار خون کے اتارو چڑھاؤ، جسمانی ڈھانچے، خون میں شوگر کی مقدار، کولسٹرول کی مقدار، روزمرہ خوراک، جسمانی چستی اور نشہ کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ خوش اور پرامید رہتے ہیں وہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ ان کا رشتہ ازدواج زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔ زیادہ تعلیم یافتہ ہوتے اور دولت مند ہوتے ہیں۔

ایسے افراد میں امراض قلب کے لاح ہونے کے خطرات 3 فی صد کم ہوتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے نگران پروفیسر روزالبا ھیرنانڈیز کا کہنا ہے کہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انسا جتنا زیادہ پرامید رہے گا اس کے امراض قلب اور خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی