اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج نے حال ہی میں شمالی فلسطین میں مشقوں میں حصہ لیا۔ یہ مشقیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے کسی یہودی کالونی پر قبضے اور اسے چھڑانے کی تناظر میں کی گئیں۔
اسرائیلی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گیواتی، چھاتہ بردار اور گولانی بریگیڈ کے زیراہتمام یونٹوں کے سیکڑوں اہلکاروں پر مشتمل فوجیوں کو دو ہفتے قبل خصوصی تربیت دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی کالونی پر قبضے کی صورت میں فوج کو کیا حکمت عمل اختیار کرنا ہوگی اور اس قبضے کو کیسے چھڑایا جاسکتا ہے۔
مشقوں میں فوجیوں کو فرضی طورپر ایک یہودی کالونی پر 35 فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے کو چھڑانے کی تربیت دی گئی۔ ان مشقوں کی نگرانی اسرائیل کے انسداد دہشت گردی شعبے کی جانب سے کی گئی اور اس میں مزاحمت کاروں کے قبضے سے یرغمالیوں کو چھڑانے کے تناظر میں مشقیں کی گئیں۔