جمعه 15/نوامبر/2024

ماہ صیام کا پہلا جمعہ، بیت المقدس اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

جمعہ 15-مارچ-2024

 

ماہ صیام کے پہلےجمعۃ المبارک کو آج اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سےروکنے کے لیے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

مسجد اقصیٰ کوملانے والے تمام راستوں اورسڑکوں پر چپے چپے پر چوکیاں اور ناکے لگا کر فلسطینیوںکی جامہ تلاشی کا مذموم عمل شروع کیا گیا اور فلسطینی روزہ داروں کو تلاشی کیآڑمیں شناخت پریڈ کا نشانہ بنایا گیا۔

 

قابض فوج نے جمعہکی نماز سے قبل پابندیوں اور رکاوٹوں کے لیے فوج کے تین ہزار اہلکار تعینات کیےتھے۔

 

دوسری جانب مسجداقصیٰ میں نماز کے لیے غرب اردن اور اندرون فلسطین سے آنے والوں کو جگہ جگہ روکاگیا۔

 

اسرائیلی فوج اورپولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی شہری مسجداقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

 

گذشتہ پیر کوقابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مغربی کنارے کے نمازیوں کو رمضان کے پورے مہینے میںجمعے کے دن یروشلم میں داخل ہونے کی اجازت دے گی۔

اس موقعےپراسرائیلی فوج نے 50سال سے کم عمر مردوں اور 55سال سے کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔ اس دوران شہریوں کی جامہ تلاشی لی گئیاور جدید برقی مقناطیسی آلات کی مدد سے ان کی تلاشی لی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی