اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو 10 ماہ قید کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 47 سالہ ماجد داؤد ابو خضیر کو دس ماہ تک انتظامی قید کے تحت جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا۔
ابو خضیر کو گرفتاری کے بعد ایک ماہ تک المسکوبیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسےگھر پر نظر بند کردیا اور نظر بندی کے بعد اسے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔