جمعه 15/نوامبر/2024

مصر، ملائیشیا میں قتل فلسطینی کا جسد خاکی غزہ نہ جانے دے: اسرائیل

پیر 23-اپریل-2018

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے مصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملائیشیا میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کا جسد خاکی غزہ کی پٹی میں لے جانے کی اجازت نہ دے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اس بیان میں لائبرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مصری حکومت کو باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ شہید فلسطینی سائنسدان کا جسد خاکی غزہ کی پٹی میں لے جانے کی اجازت نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے سابقہ فیصلوں پر قائم ہے  جن میں حماس کے شہداء کی غزہ میں تدفین روکنا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کے کسی روکن کے بیرون ملک قتل کی وہ ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔ ماضی میں ہم نے ایسا کوئی دعویٰ تسلیم نہیں کیا۔ حماس جس پر چاہے الزام لگائے۔

غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجی ھدار گولڈن کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر البطش کا جسد خاکی غزہ لے جانے سے روکنے کے لیے مصر سے رابطہ کرے۔

مختصر لنک:

کاپی