شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کیوں میری جان کے درپے ہیں؟ ننھی مریضہ کا استفسار!

پیر 30-اپریل-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف اسرائیل نے بدترین ناکہ بندی مسلط کر رکھی ہے وہیں فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس نے بھی غزہ کے 20 لاکھ عوام کے خلاف انتقامی سیاست روا رکھی ہوئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں جاں بہ لب مریض استفسار کرتے ہیں کہ انہیں صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کس جرم کی پاداش میں سزا دے رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں گردوں کے مرض کا شکار ننھی  ھالہ کو ہر دوسرے یا تیسرے روز ’رکرومن‘ انجکشن کی ضرورت ہوتی ہے، مگر صدر محمود عباس کی عاید کردہ ناروا پابندیوں کے باعث اسے کئی ماہ سے یہ انجکشن نہیں مل پایا۔ وہ بجا طور پر استفسار کرتی ہے کہ اس کا کیا جرم جس کی پاداش میں صدر عباس اس کی جان کی درپے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ھالہ غزہ کی پٹی میں طبی مسائل کے شکار شہریوں اور وہاں پر جاری بحران کی زندہ علامت ہیں۔ وہ ایک ماہ سے زاید عرصے سے اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کی جسمانی تکلیف اور اس کے عالدین کی ذہنی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ننھی ھالہ الحوش کی مشکلات اور اس کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے لیے پیغام کو آگے پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

مصیبت کے 20 گھنٹے

12 سالہ ھالہ الحوش کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور وہ ہفتے میں 20 گھنٹے وینٹی لیٹر پر رہتی ہے۔ اسے غزہ میں الرنتیسی اسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں اسپتال میں دیگر مسائل کے ساتھ اسے ‘رکرومن‘ انجکشن بھی دستیاب نہیں۔

اسے صبح سات بجے سے دن دو بجے تک اسپتال میں بغیر کسی دوائی کے رکھا جاتا رہا ہے۔ اس دوران شدت تکلیف سےاس کی چیخی سنائی دیتی ہیں مگر فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کو ننھی ھالہ کی چیخیں سنائی نہیں دیتیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ وہ بہت تکلیف، تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرتی ہے۔ اس کے لیے بیٹھنا بھی ممکن نہیں رہتا۔

اس نے بتایا کہ ایک ماہ سے وہ بار بار فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس سے مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ اسے رام اللہ سے رکرومن انجکنشن فراہم کرنے کی اجازت فراہم کی جائے مگر ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔

بلڈ یونٹس

ھالہ کے والد 35 سالہ رامز کا کنا ہے کہ بچی گردوں کی صفائی کے دوران اسے بلڈ یونٹ کی طرف سے خون فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ بچی کا خون پوائنٹ چھ تک کم ہوجاتا ہے جس پر اسے خون لگوانا پڑتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصیبت کا شکار والد نے کہا کہ آئندہ ماہ وہ بچی کے نئے گردوں کی پیوند کاری کی تیاری کررہے ہیں۔ اس دوران اسے مسلسل خون لگائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

بیٹی کی مسلسل بیماری اور تکلیف پر والد بہت رنجیدہ اور تھکا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہمارے پر رکرومن انجکشن کا کوئی متبادل نہیں۔ وہ بہت مہنگی دوائی ہے مگر اس کے باوجود ہمیں دستیاب نہیں۔

غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا کہ 25 مارچ کے بعد غرب اردن سے غزہ کی پٹی کو رکرومن انجکشن سمیت کئی دوسری ادویات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث غزہ کے اسپتالوں زیرعلاج مریض، ان کے لواحقین اور اسپتال کا عملہ سب پریشان ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی