انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 32 فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز غرب اردن میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں ملاقات کی۔
ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے ’مرکز اطلاعات فلسطین‘ کو بتایا کہ گذشتہ روز11 بچوں سمیت32 فلسطینی شہریوں نے ’نفحہ‘ جیل میں اپنے اسیر 18 اقارب سے ملاقات کی۔
ادھر ریڈ کراس کے ترجمان سھیر زقوت نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے ہمراہ جیل گئیں جہاں اسیران کے اقارب کے ساتھ ان کی ملاقاتیں کرائی گئیں۔ اسیران اور ان کے اقارب کی ملاقات صحرائی جیل ’نفحہ‘ میں کرائی گئی۔ اس جیل میں 700 فلسطینی شہری قید ہیں۔
گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عاید کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار سے زاید ہے جن میں سے 380 اسیران غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔