اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ دمشق میں موجود الیرموک مہاجر کیمپ میں موجود مہاجرین تک امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے صدر دفتر جنیوار میں ایک نیوز کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے جان ایگلینڈ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے گمان کے برعکس شام میں جاری جنگ تھم نہیں رہی ہے اور اس میں محض میدان جنگ بدل رہے ہیں جن میں سے ایک یرموک کیمپ بھی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شامی حکومتی فورسز اور حکومت نواز ملیشیائیں صوبہ ادلب اور یرموک کیمپ پر حملوں میں تیزی لارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم اب یرموک تک رسائی مانگ رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یرموک تک امدادی قافلے پہنچائے جائیں مگر ہمیں وہاں تک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ "