اردن میں رہنے والے فلسطینی فلسطینی پناہ گزین جراح الحوامدہ نے ایک ٹانگ سے محرومی کے باوجود دنیا کے بلند ترین پہاڑ کو سر کرنے کی ٹھانی ہے تاکہ اونروا تنظیم کے ایک سکول کے لئے چندہ جمع کرسکیں۔
بائیس برس کے الحوامدہ اردن میں واقع الجوف سکول سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور اب وہ اسی سکول کو بچانے کی خاطر دنیا کے بلند ترین پہاڑ سے ٹکر لے رہے ہیں۔
دنیا بھر میں فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم اونروا کو فنڈنگ کی کمی کی وجہ سے کئی پراجیکٹس کو بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔