اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے گیسی غباروں کے ساتھ آگ لگانے والی اشیاء باندھ کر مقبوضہ علاقوں کی طرف بھیجے گئے جس کے نتیجے میں سات مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔
اسرائیلی ویب سائٹ بیت المقدس پوسٹ کے مطابق فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر ایک واقعہ میں ایک کھیت میں آگ لگنے سے کافی نقصان پہنچا۔
فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پتنگوں اور غباروں کے ساتھ آگ لگانے والا سامان باندھ کر اسرائیلی علاقوں کی جانب چھوڑ دیا جاتا ہے۔