جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں اسرائیلی حملے ننگی جارحیت ہے: حماس

جمعہ 11-مئی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیل کی طرف سے شام میں وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی خود مختاری پر ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا شام میں گھس کر بمباری کرنا برادر عرب ملک کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنا ہے۔ حماس اسرائیلی فوج کی شام میں بمباری اور ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پوری مسلم امہ کے لیے خطرہ، عالم اسلام کا بدترین دشمن اور خطے میں دہشت گردی کا منبع ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کو اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے جمعرات کے روز شام میں کئی مقامات پر قائم فوجی مراکز پر بڑے پیمانے پرحملے کیے تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے شام میں قائم تمام ایرانی فوجی اڈے تباہ کر دیے ہیں۔


مختصر لنک:

کاپی