ملائیشیا میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم مہا تیر محمد ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ملک کے فرمانروا محمد پنجم نے ان سے حلف لیا۔
ملائیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نو منتخب وزیراعظم مہا تیر محمد اور ان کی 13 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں تیرہ وزراء اور ایک نائب وزیراعظم بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 92 سالہ مہاتیر محمد گیارہ روز قبل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کو شکست دینے کے بعد ایک بار پھر سیاسی منظر نامے پرآئے تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ سرکاری سیکٹر میں مزید لوگوں کو بھرتی کرنے کے پلان پر کام نہیں کریں گے بلکہ اپنے قومی اہداف کے لیے نجی شعبے کو تقویت دینے کے ساتھ نئے ادارے قائم کریں گے۔