جمعه 15/نوامبر/2024

افطاری میں مالٹے کا جوس خطرے کی گھنٹی

بدھ 30-مئی-2018

 آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں قائم ایک بین الاقوامی میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ افطاری کے وقت مالٹے کے جوس کا استعمال بچوں میں موٹاپے کا موجب بن سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مالٹے کا جوس نہار منہ پینے یا افطاری میں پینے سے  بچوں میں موٹاپے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ تحقیق جریدہ ٹائمز میں شائع کی گئی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے تحقیق کے دوران 13 سال کی عمر کے 652 بچوں کو شامل کیا گیا۔ ان میں ناشتے یا افطاری میں مالٹے کا جوس پینے والے 50 فی صد بچوں میں موٹاپا پایا گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے افطاری کے وقت مالٹے کا جوس بہت سے طبی مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔ اس میں شوگر اور حراروں کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی