امریکی اوربرطانوی افواج نے یمن کے خلاف تازہ جارحیت میں انصار اللہ گروپ کے زیر انتظامفورسزکے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی فضائی حملے۔
امریکی محکمہدفاع (پینٹاگان) نے کہا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے 18 "حوثیوں” کےٹھکانوں پر بمباری کی، جب کہ رائیٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملےیمن میں 8 مقامات پر کئے گئے "حوثیوں” کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
رائیٹرز نے مزیدکہا کہ دونوں ممالک کی افواج اس وقت یمن میں کئی اہداف پر حملے کر رہی ہیں۔
دوسری جانب CNN نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ یمن میں ہونے والےحملوں میں دارالحکومت صنعا سمیت متعدد حوثی اہداف شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملوںمیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ریڈار سائٹس اور زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کیتنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک مشترکہ بیانمیں کہا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے ہفتے کے روز یمن میں 18 اہداف پرحملے کیے۔
بیان میں مزیدکہا گیا کہ حملوں میں یمن میں 8 مقامات کا احاطہ کیا گیا، اور ان میں ہتھیار، میزائل،فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور ہیلی کاپٹروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے زیر زمین تنصیباتشامل ہیں۔