جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں اسرائیل۔ ارجنٹائن فٹبال میچ کی منسوخی پرحماس کا خیر مقدم

جمعرات 7-جون-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ساتھ فٹبال مقابلے میں شامل نہ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما حسام بدران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارجنٹائن کا القدس میں اسرائیلی قومی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستی میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ ان کی جماعت ارجنٹائن کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔

حسام بدران کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن کی طرف سے القدس میں فٹ بال میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ عوامی دباؤ اور اسرائیلی بائیکاٹ کرنے والی تنظیموں کی مہمات کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کےدرمیان دوستی فٹ بال میچ آئندہ ہفتے کو القدس میں کھیلا جانا تھا مگر ارجنٹائن کی فٹ بال فیڈریشن نے اچانک فیصلہ منسوخ کر کے اسرائیل کو بھی حیران کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے القدس میں میچ منعقد کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ارجنٹائن نے فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی