جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد حرام میں ایشیائی شہری کی خود کشی کی تحقیقات

اتوار 10-جون-2018

سعودی عرب کی پولیس نے گذشتہ روز مسجد حرام میں مطاف کی چھت سے کود کرخود کشی کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تا حال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا خود کشی کا یہ واقعہ کیوں پیش آیا؟۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شب مسجد حرم الحرام میں ایک ایشیائی  شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

سعودی محکمہ شہری دفاع و مسجد الحرم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز عشاء کی نما زجاری تھی کہ ایک35سالہ شخص بالائی منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر قریب واقع طبی مرکز پہنچایاگیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئےانتقال کر گیا۔

بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ35سالہ شخص نےمسجد کی بالائی منزل سے مطاف میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی،فرش پر گرنے کی وجہ سے اس کی پسلیاں اور جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی