اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلیجارحیت کے دوران اپنے 171 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کےادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں ماہ کی 25 تاریخ تک غزہ میں جارحیت کےآغاز سے شہید ہونے والے ’اونروا‘ ملازمین کی کل تعداد 171 ہو گئی ہے۔
غزہ کی پٹی کےخلاف اپنی جارحیت میں "اسرائیل” نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ’اونروا‘کی بہت سی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں سے تازہ ترین 14 مارچ کو غزہ کی پٹی کےوسط میں نصیرات کیمپ میں خوراک کی امداد کی تقسیم کے مرکز پر حملہ شامل ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جمعرات کو اقواممتحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ’اونروا‘ کو فلسطینیوں کو امدادفراہم کرنے سے روک دیا۔
بین الاقوامیقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے "اسرائیل” غزہ تک انسانی ہمدردی کی رسائیکو محدود کرتا ہے، خاص طور پر زمینی راستے امداد کی فراہمی کو معطل کیا گیا ہے۔