جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان: مہاجر کیمپ کے باہرالیکٹرانک گیٹس کی تنصیب، فلسطینی سراپا احتجاج

جمعرات 14-جون-2018

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوہ‘ کے باہر پولیس نے الیکٹرانک گیٹ نصب کیے جانے کے خلاف لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیموں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین نے سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت کے نواح میں قائم عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ، المیہ اور ومیہ پناہ گزین کیمپوں کے فلسطینی بھی بہ طور احتجاج گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے نام نہاد سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے الیکٹرانکس گیٹس فوری طورپر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے لبنانی حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی آزادی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی نمائندہ شخصیات اور تنظیموں کی طرف سے پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نسب کرنے کے اقدام کو نسل پرستانہ پالیسی اور اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔

فلسطینیوں کی طرف سے لبنانی حکام سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے باہر لگائے الیکٹرانک چیکنگ کے دروازوں کو وہاں سے فوری طورپر ہٹائیں۔

لبنان میں فلسطینی علماء رابطہ گروپ نے عین الحلوہ پناہ گزین کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی