اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطین کی قانون ساز کونسل کی رکن خالدہ جرار کی انتظامی حراست میں توسیع کرتے ہوئے ان کو مزید دورانیے کے لئے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عوفر فوجی عدالت نے عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی نمائندہ خاتون کو مزید چھ ماہ کے لئے بغیر کسی مقدمے یا عدالتی سماعت کے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے پچھلے سال دو جولائی کو خالدہ جرار کو رام اللہ میں موجود ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ خاتون رکن پارلیمان پچھلے 11 ماہ سے اسرائیلی جیلوں میں ہی قید ہیں۔