اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں جنگی مشن پر بھیجا گیا اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ الخضر کے مقام پر گرکر تباہ ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم انہیں خدشہ ہے کہ ڈرون طیارے کے اجزاء شامی فوج کے ہاتھ لگ سکتے ہیں جس سے ڈرون ٹیکنالونی کی چوری کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’روخیو شمائم‘ نامی یہ ڈرون طیارہ حجم میں چھوٹا ہے اور اسے جاسوسی اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔