قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ یروشیلم اور غرب اردن میں میں ۲۰۱۵ء سے لیکر تاحال ۴۸ فلسطینی شہریوں کے گھروں کو منہدم اور سیل کردیا۔
مطالعہ اور دستاویری مرکز میں کام کرنے والے فلسطینی شہری عبداللہ حورانی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جون ۲۰۱۵ ء میں غرب اردن میں شروع ہونے والی یروشیلم انتفاضہ سے لیکر اب تک یروشیلم اور اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں ۴۳ گھروں کو مسمار جبکہ ۵ گھروں کو کنکریٹ سے سیل کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گھروں کے مالکان مبینہ طور پر قبضے کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔
مرکز نے واضح کیا گھروں کی مسماری اور سیل کرنے جیسے اقدامات اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی عذاب کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔