جمعه 15/نوامبر/2024

کینیڈا کا قابض اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا فیصلہ

بدھ 20-مارچ-2024

کینیڈا کی حکومتنے کینیڈین ہاؤس آف کامنز کی ایک غیرپابند قرارداد کے بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کیبرآمدات روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹنے گذشتہ پیرکواسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کی تجویز پر ووٹ دیا جہاں استجویز کی مخالفت میں 117 ووٹوں کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے ٹورنٹو سٹار کو بتایا کہ حکومت مستقبل میں اسرائیل کو ہتھیاروںکی برآمدات روک دے گی۔

اصل تجویز قابض ریاستکو ہتھیاروں کی فروخت کو معطل کرنے کی تھی لیکن پارلیمنٹ نے اسے مکمل پابندی میںتبدیل کر دیا۔اس تجویز میں ایک شق بھی شامل تھی جس میں کینیڈا کے بین الاقوامیشراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کینیڈا کی پارلیمنٹنے اپنے فیصلے کو یہ کہہ کر درست قرار دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی، نظربندوں کیرہائی اور دو ریاستی حل کی حمایت میں اوٹاوا کے موقف پر کام کرتی رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی