شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا بیت لحم سے حماس کا مزاحمتی سیل گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعہ 22-جون-2018

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران  متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے  فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہ  ہیں جو شہر میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے منسلک ایک مزاحمتی سیل کو گرفتار کیا ہے جس میں 20  فلسطینی شہری شامل ہیں۔ تاہم  گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی تنصیبات اور شخصیات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی