جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب سے اسماعیل ھنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا

پیر 1-اپریل-2024

آج پیر کی صبحقابض اسرائیلی پولیس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہاسماعیل ہنیہ کی بہن کو 1948 میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب کے تل سبعقصبے سے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

عبرانی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ شن بیٹ اور قابض پولیس نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی بہنصباح عبدالسلام ہنیہ جن کی عمر 57 سال ہےکو جزیرہ النقب میں تل السبع گاؤں میں انکے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

ان کی گرفتاری علیالصبح  عمل میں لائی گئی جس میں بڑی تعدادمیں اسرائیلی قابض فورسز نے مسز صباح ہنیہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ الزام لگایاکہ وہ حماس تحریک کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں اور مزاحمت کی حمایت کررہی تھیں۔

عبرانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ ہنیہ کی بہن النقب میں یامرسینٹرل یونٹ میں زیر تفتیش ہے۔توقع ہے کہ اسے آج بیر سبع مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشکیا جائے گا تاکہ اس کی نظر بندی میں توسیع پر غور کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی