مسجد اقصی پر شر پسند یہودی آبادکاروں کے دھاوے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے شر پسند یہودیوں کو اسرائیلی پولیس کی سیکورٹی کی چھتری تلے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے مکمل آزادی حاصل ہے۔ اتوار کے روز بھی درجنوں شرپسند یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی سیکورٹی میں مسجد اقصی کے صحنوں میں داخل ہوئے۔
مقامی ذراَئع نے قدس پریس کو بتایا کہ شر پسند یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصی کے مشرقی دروازے ۔باب المغاربہ۔ میں داخلے سے پہلے درجنوں اسپیشل اسرائیلی اہلکار مسجد کے صحنوں میں تعینات کیے گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ۷۰ کے قریب یہودی آبادکار مسجد اقصی میں چار گھنٹوں کے لی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے مسجد اقصی کے مشرقی حصے میں غیر مذہبی رسومات کی ادائی کی۔