غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 7اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی تعداد 27478 اور 66835 زخمیہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 113 شہید اور 205 زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایاکہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء کی لاشیں اور زخمی تڑپ رہے ہیں۔قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔