عالمی ادارہ صحت[ڈبلیو ایچ او] کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے پیر کو کہا ہے کہ”اسرائیل کو ہسپتالوں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے”۔
ایکس پلیٹ فارمپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں گیبریس نے غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میںہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کو ظاہر کرنے والی تصویر پوسٹ کیں۔
اقوام متحدہ کےاہلکار نے "ہسپتالوں کا احترام اور حفاظت کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاہسپتالوں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں”۔
اقوام متحدہ نے پیرکے روز اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی حملے کے بعدصورتحال کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس نے چونکا دینےوالے مناظر چھوڑے۔
اقوام متحدہ کےترجمان سٹیفن ڈوگارک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی فورسز کےہسپتال سے نکلنے کی خبر دیکھی ہے۔
اس سے قبل سوموارکے روز اسرائیلی فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے مکملطور پر پیچھے ہٹ گئی تھی، جس نے 14 دنوں کے عرصے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائیاور بڑے پیمانے پر شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نےایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کےعلاقے سے تقریباً دو ہفتے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی کے دوران 400 فلسطینیوں کو شہیداور 1000 سے زائد کوگرفتار کیا ہے۔