ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کے خلیات میں پائے جانے والے سرخ ذرات کی کمی سے جسم میں آئرن کی قدرتی مقدار کم ہوجاتی ہے اور اس کے علاوہ وٹا من B بھی اپنی کم ترین سطح پر آجاتا ہے۔
انیمیا کی علامات
جلد کا رنگ تبدیل ہوجانا
تھکاوٹ جسمانی کمزوری
سر بالخصوص اگلے حصے میں درد
ہونٹوں اور منہ کا خشک ہونا
سانس کی رفتار اور دل کی دھڑکن کا متاثر ہونا
نظام تنفس کا متاثر ہونا
ہاتھوں اور پاؤں کا ٹھنڈا پڑ جانا
سینے میں درد
بالوں کا کمزور ہونا اور ناخن خراب ہونا
ارتکاذ ذہن کا متاثر ہونا
اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ انیمیا کے نتیجے میں جسم میں آئرن کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور اشتہا کم ہوتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسا شخص جو انیمیا کا شکار ہو وہ کم کھانا کھاتا اور اس کے نتیجے میں اس کا وزن کم ہوتا ہے۔ تاہم اس کے کئی دوسرے منفی پہلو بھی موجود ہیں۔