شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت

اتوار 31-مارچ-2024

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے امریکی بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے مجرم صہیونی ریاست کو میزائلوںاور جنگی طیاروں سمیت ہتھیاروں کی نئی کھیپ بھیجنے کے ارادے کی شدید مذمت کی۔

حماس نے ایک بیانمیں کہا کہ اس سے غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نازی صیہونی قابضدشمن کے ذریعے تباہی کی وحشیانہ جنگ میں امریکی انتظامیہ کی مکمل شراکت کی تصدیقہوتی ہے۔

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کا اپنے متعصبانہ موقف پر اصرار اور قابضدشمن ریاست کے لیے اس کی لامحدود سیاسیاور فوجی سپورٹ ، اس کی فاشسٹ پالیسیاں، جو ہمارے لوگوں کو ختم کرنا اور انہیں انکی سرزمین سے بے گھر کرنا چاہتی ہیں اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ غزہ کی پٹی میںانسانی صورتحال اور امریکی حمایت یافتہ صہیونی قتل مشین کی وجہ سے ہونے والی تباہیکے بارے میں امریکی صریح جھوٹ پرمبنی ہے جو وہ کہتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جانیںبچانے کی کوشش کررہا ہے۔

امریکہ نہتےفلسطینی شہریوں کی جانی بچانے کےجھوٹے دعوے کررہا ہے اور عملا وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے صہیونی مجرموں کیفوجی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے عالمیبرادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرم صہیونی ریاست کو اسلحے کی فراہمیپر مکمل پابندی عائد کرے اور جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہروز سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے اسرائیل کو مزید بھاریہتھیار، جنگی طیارے، میزائل اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بم فراہم کرنےکا عزم ظاہر کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی