وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینیعوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا،پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئےامدادی سامان کی سات قسطیں ارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔
وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستان میںفلسطین کے سفیر احمد جواد ربعی نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نےفلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کی جانب سے ان کے دوسری بار وزیر اعظم کا منصبسنبھالنے پر تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فلسطینکے ساتھ تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان تسلسل سے مسئلہ فلسطینکی اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر اعظم نے ساتاکتوبر 2023 سے غزہ میں تسلسل سے جاری حالیہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ بہادر اور معصوم فلسطینیوں پر یہ اسرائیلی بربریت فی الفور بند ہونی چاہیے۔انہوں نے 17 ہزار بچوں سمیت 32 ہزار فلسطینیوں کی بہیمانہ اموات پر تعزیت کااظہاراور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں سے 70 ہزار زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم نےعالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کیس دائر کرنے اور اس فورم پر فلسطینکی حمایت میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے بیان کا حوالہ دیا۔اقوام متحدہ کی جانبسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے اس قرار داد کو نظر انداز کرنے کے اسرائیلی رویہپر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قراداد کے باوجود اسرائیلی بربریت جاریہے۔
انہوں نے فلسطینیسفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتیکے لئے آواز اٹھاتا رہے گا۔پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان کی سات قسطیںارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔
فلسطینی سفیر نےوزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطین کے عوام کی مدد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اس سے فلسطینیوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔