فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ساتھ صرف اسی صورت میں صلح ہوسکتی ہے بہ شرطیکہ وہ غزہ کی پٹی میں ہرچیز ہمارے حوالے کردے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ ’ہم نے مصری بھائیوں پر واضح کردیا ہے کہ مصالحت کے لیے حماس کو غزہ میں ہرچیز ہمارے حوالے کرنا ہوگی۔ جب ہرچیز ہمارے حوالے کردی جائے گی توہم اس کے بعد غزہ کے مسائل کی ذمہ داری اپنے سر لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام حل طلب مسائل کے حل پرغور کے لیے آئندہ ماہ مرکزی کونسل کا اجلاس ضرور منعقد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات کے مطابق مناسب اقدامات اور فیصلے کریں گے۔