اسرائیلی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ کے بعد اب تک تین ماہ کے دوران غزہ سے فلسطینیوں کی طرف سے پھینکےگئےکاغذی جہازوں کےنتیجے میں یہودی کالونیوں میں ایک ہزار سے زاید مقامات پر آگ لگی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی طرف سےجاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ تین مہینوں میں آتش زدگی کے واقعات میں سے اسرائیل کا 30 ہزار دونم زرعی رقبہ تباہ ہوا اور کسانوں کو کروڑوں شیکل سے محروم ہونا پڑا ہے۔
اسرائیلی اخبار ‘اسرائیل ٹوڈے’ میں شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاغذی جہازوں سے لگنے والی آگ نے ہزار دونم کے علاقے میں قدرتی جنگلات اور قدرتی مقامات کو نقصان پہنچایا جب کہ 14 ہزار دونم سرکاری رقبہ اور پارک متاثر ہوئے ہیں۔
پانچ ہزار دونم کا رقبہ وادی باشور میں،چار ہزار احراش بئیری کیسوفیم میں پانچ ہزار دونم کے علاقوں میں آگ لگنے سے فصلیں اور دیگر املاک تباہ ہوئی ہیں۔