امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں جاتے ہیں ان کے خلاف لاکھوں کو احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز لندن کی سڑکوں پر ایک لاکھ افراد نے صدر ٹرمپ کی آمد کے خلاف مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔
بی بی سی ریڈیو کے مطابق مظاہرے میں مختلف رنگوں، نسلوں،مذاہب اور عمر کے افراد شامل تھے۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ لندن کی پورٹ لینڈ پلیس اور اکسفورڈ اسٹریٹس مظاہرین سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کی ایمری گریشن پالیسی اور برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے موقف کے بارے میں ان کے موقف کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے امریکی صدر کی مسلمانوں کے بارے میں معاندانہ پالیسی کو بھی ہدف تنقید بنایا اور ’ٹرمپ تم ناپسندیدہ شخص ہوبرطانیہ سےنکل جائو‘ کے نعرے لگائے۔
برطانوی میڈیا نے بھی امریکی صدر کے اقدمات اور ان کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی من مانیوں کی وجہ سے امریکا کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہےہیں۔