چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج پر’ٹینک شکن‘ راکٹوں سے حملہ

اتوار 15-جولائی-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوج کے ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی سرحد پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے ٹینک شکن ’کورنیٹ‘ نامی راکٹ سے حملہ کیا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’2‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج کی ایک پارٹی پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ٹینک شکن راکٹ سے حملہ کیا۔

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بری فوج اور ٹینک کنٹرول فورس کسی بھی کشیدگی سے نمٹنے کے لیےت تیار ہیں۔ صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سامنے تمام آپشن کھلے ہ یں اور اس بارغزہ میں حماس کا سقوط اہم ہدف ہوگا۔

عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق غزہ کی سرحدی دراندازی روکنے کے لیے خفیہ اور اعلانیہ فورس کو متحرک کردیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ پر کئی مقامات پر بمباری کی اور جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے درجنوں راکٹ برسائے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے تین راکٹ سرحد عبور کرکے یہودی کالونیوں میں گرے جن سے متعدد گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی