جمعه 15/نوامبر/2024

مسلح اردنی نے اسرائیلی سرحدی کراسنگ پر فائر کھول دیا

اتوار 7-اپریل-2024

اردن سے تعلق رکھنے والے بندوق بردار مسلح شخص نے اسرائیلی فوج کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اردن کی جانب شمالی وادی اردن میں شیخ حسین سے موسوم سرحدی کراسنگ پر اتوار کے روز علی الصباح پیش آیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح شخص نے سرحدی باڑ کو عبور کیے بغیر فائرنگ کی۔ پھر وہ واپس اردن کے علاقے میں چلا گیا۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ بندوق بردار نے دریا عبور کر کے کراسنگ سے اسرائیل کی علاقے میں پیٹرول کرنے والی جیپ پر فائرنگ کی۔

مبینہ طور پر اسرائیلی افواج نے "شوٹنگ کے مقام پر تقریباً دس راؤنڈ فائر کیے” اور کمک فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

یدیعوت احرونوت نے مزید کہا، "اسرائیل کی طرف کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گشتی جیپ کو نقصان پہنچا۔”

اردن خطے کے طول و عرض میں کئی بڑے پرامن مارچوں کا مشاہدہ کر رہا ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی قتلِ عام کی وجہ سے اسرائیل مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے

مختصر لنک:

کاپی