اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مرکزی قیادت پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی وفد افریقی ملک اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے کامیاب دورے کے بعد واپس لوٹ گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما اسامہ حمدان کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ ہفتے موریتانیہ کے سرکاری دورے پر گیا تھا۔ وفد میں حماس کے ترجمان سامی ابو زھری بھی موجود تھے۔
اس دورے کےدورے کے دوران انہوں نے موریتانیہ کی سیاسی قیادت سمیت دیگر مقامی رہ نماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سماجی رہ نماؤں سے ملاقات کی۔
موریتانیہ کی اپوزیشن رہ نما ڈاکٹر محمد ولد مولود سمیت دیگررہ نماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، مسئلہ فلسطین کو درپیش خطرات اور امریکا کی طرف سے تجویز کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر حماس کےوفد نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز اور دیگر رہ نماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ حماس نے موریتانیہ کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی جدو جہد کا خیرمقدم کیا۔