منگل کی شام کو صیہونیقابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں واقع نصیرات کیمپ میں نہتے فلسطینیوں کا تازہ قتلعام کیا، جس میں 14 بچے اور خواتین شہید ہوگئیں جب کہ سیکڑوں افراد ملبے تلے دبجانے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مشکل کا سامنا ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے رمضان المبارک کے آخری دن اور عیدالفطر سے چند گھنٹے قبل ابو یوسف خاندان کے ایک مکان پر اس کے مکینوں کے سروں پربمباری کی۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ بمباری کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
کل پیر تک قابضفوج نے غزہ کی پٹی میں 2941 اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں اب تک 33000 سےزیادہ شہید اور 76000 کے قریب زخمی ہوئے۔