چهارشنبه 30/آوریل/2025

اٹلی کی شہری حکومتوں کا اسرائیل پر فوجی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

اتوار 29-جولائی-2018

یورپی ملک اٹلی کی سب سے بڑی بلدیاتی کونسل نے اطالوی حکومت اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری سے اسرائیل پر فوجی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اٹلی کی کئی بلدیاتی کونسلوں کی نمائندہ مرکزی کونسل جس میں ناپولی، ٹورینو، بولونیاں، فلورینس اور بیزا کی طرف سے اسرائیل کو کسی قسم کا فوجی سازوفروخت کرنے پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اطالوی شہری حکومتوں کی جانب سے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔

ادھر اسرائیل کی عالمی بائیکاٹ کی تحریک نے ہفتے کے روز اٹلی کی بلدیاتی کونسلوں کی طرف سے اسرائیل کے فوجی بائیکاٹ کے اعلان کیا خیر مقدم کیا ہے۔

بائیکاٹ تحریک طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی  پٹی کی مسلسل ناکہ بندی اسرائیل کا سنگین جرم ہے اور غزہ کی ناکہ بندی کے تسلسل کی بناء پر بھی اسرائیل کا فوجی شعبے سمیت تمام شعبوں میں بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی