شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کے’رامون‘ ملٹری بیس پرصہیونی فوج کی پہلی مشقیں!

بدھ 1-اگست-2018

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی فلسطین میں جزیرہ نما النقب میں قائم ملٹری بیس ’رامون‘ کو جنگی مشقوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج نے ’رامون‘ فوجی اڈے پر اس فوجی اڈے کی تیاری کے بعد پہلی جنگی مشقیں شروع کیں۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محکمہ دفاع اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کےباہمی تعاون سے نئے فوجی اڈے پر یہ مشقیں کئی روز تک جاری رہیں گی۔

فوجی مشقوں میں جنگی طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے اور ایندھن سپلائی کرنے والے طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ’رامون‘ نامی یہ فوجی اڈہ حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی