چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج کی ایک اور قذاقی، غزہ آنے والا ایک اور قافلہ لوٹ لیا

ہفتہ 4-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے محصورعلاقےغزہ کی پٹی کے لیے امداد لانے اور محاصرہ توڑںے کے لیے آنے والا ایک اور امدادی قافلہ لوٹ لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحریہ نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے امدادی جہازوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ قبضے میں لینے کے بعد امدادی کشتیوں کو اشدود بندرگاہ کی طرف لے جایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ امدادی قافلے کو پرامن آپریشن میں تحویل میں لیا گیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ادھر غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے امدادی قافلے کے چیئرمین زاھر بیراوی نے بتایا کہ غزہ کے محصورین کے لیے امداد لانے والے جہازوں کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق جمعہ کی رات دس بجے تحویل میں لیا گیا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے جہازوں پرشب خون مارنے کو صہیونی ریاست کی مجرمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے بحری قذاقی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سفینہ حریت ابھی غزہ سے چالیس کلو میٹر دور  سمندرسے یرغمال بنایا گیا۔ امدادی جہازوں پر سوار تمام امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ امدادی جہازوں پر 12 امدادی کارکن سوار تھے۔

مختصر لنک:

کاپی