ایک عبرانی اخبارنےکہا ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع کے سسٹمز کو ہیک کر لیا گیا ہے، جس سے "حساسمعلومات” کے لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عبرانی اخبار”اسرائیل ٹوڈے” نے رپورٹ کیا کہ "ہیکرز نے اعلان کیا کہ انہوں نےفوج کی وزارت کے کمپیوٹرز میں گھس کر "حساس معلومات” حاصل کی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ انہوں نے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر گروپس میں معلومات شائع کیں اور ایک ویڈیوکلپ بھی شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے فوج کی وزارت کے نظام میں کیسے گھسکر معلومات تک رسائی حاصل کی۔
اخبار کے مطابق ہیکرزنےایسی دستاویزات شائع کیں جن کے بارے میں سمجھا جاتا تھا کہ وہ فوج کی وزارت کے لیےمعاہدے ہیں اور 50 بٹ کوائنز (تقریباً 3.3 ملین ڈالر) کے عوض مختلف فورمز میںفروخت کے لیے مکمل معلومات پیش کیں۔