فلسطین میں انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس جولائی سے اکتیس جولائی کےدرمیان صہیونی عدالتوں سے 49 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا صہیونی بعض فلسطینیوں کو چار اور بعض کو چھ ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
کلب کا کہنا ہے کہ انتظامی قید کی سزائیں پانے والوں میں 17 سالہ لیث ابوخرمہ نامی ایک بچہ بھی شامل ہے جسے تین ماہ کی اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ 20 ستمبر2017ء سے اسرائیلی جیل میں ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ 20 فلسطینی کئی ماہ پہلے ہی انتظامی قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ صہیونی زندانوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 6 بچیوں سمیت 63 خواتین، 350 بچے اور فلسطینی پارلیمنٹ کے نو ارکان شامل ہیں۔ ان میں 700 فلسطینی مریض ہیں جو صہیونی ریاست کی مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔