اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ کے حکم پر چار فلسطینی صحافیوں کو ضمانت اور دیگر شرائط کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مطابق اسیرصحافیوں علاء الریماوی، محمد سامی علوان، قتیبہ حمدان اور حسنی انجاص کو فی کس 5000 شیکل ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسیران کلب کے مندوب عبدالناصر النوبانی کا کہنا ہے کہ صہیونی پراسیکیوٹر جنرل نے تمام فلسطینی صحافیوں کی رہائی آج جمعرات کی شام تک ان کی رہائی کے خلاف اپیل کے امکان تک روکنے کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ جولائی کے دوران 23 فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈالا۔ ان میں سے دو کو رواں ماہ اگست میں گرفتار کیا گیا۔