مسلسل دو ماہ تک انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی خاتون آلاء حاتم فقہاء کو مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسیرہ حاتم فقہاء کو بدھ جی شام جیل سے رہا کیا گیا۔ اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم کے کفر اللبد قصبے سے ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسیرہ فقہاء کی رہائی 18 ہزار شیکل ضمانت کےبدلے میں عمل میں لائی گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔
رہائی کے بعد آلاء حاتم فقہاء کو اس کے گھر پرنظربند کردیا گیا ہے۔ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں جاسکتی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے عدالت میں جاری مقدمہ کی سماعت کے تاریخوں پر باقاعدگی کے ساتھ پیش ہونا ہوگا۔