امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے سلوینی نژاد والدین امریکی شہریت دے دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے والدین کی امریکی شہریت کے حصول کے حوالے سے نیویارک میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں میلانیا ٹرمپ اوراس کے والدین کے ساتھ کئی دوسرے افراد بھی موجود تھے۔ میلانیا کے والدین کے وکیل مائیکل وایلڈز نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے سسر فیکٹور اور خوش دامن امالیا نافس کو امریکی شہریت فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کےدوران امریکی شہریت حاصل ہونے کے بعد امریکا سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔
وکیل کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا میلانیا ٹرمپ کے والدین نے کتنے عرصے میں امریکی شہریت حاصل کی اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ آیا والدین کی امریکا میں مستقل رہائش کے اخراجات ان کی بیٹی ادا کرے گی یا وہ خود کریں گے۔